۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رجب طیب اردوغان

حوزہ/ رجب طیب اردوغان نے ایک ویڈیو کانفرنس میں دنیا کے تمام مسلمانوں کو متحد ہونے کی دعوت دی اور کہا کہ اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت مقدسات پر کرنے، اسلاموفوبیا اور قرآن کریم کی بے حرمتی کی جرات نہیں کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایک ویڈیو کانفرنس میں دنیا کے تمام مسلمانوں کو متحد ہونے کی دعوت دی اور کہا کہ اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت مقدسات پر کرنے، اسلاموفوبیا اور قرآن کریم کی بے حرمتی کی جرات نہیں کرے گا۔

ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ )اپنا( کے 46ویں سالانہ کنونشن سے خطاب میں انہوں نے دنیا میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا۔

ترکی کے صدر نے ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ )اپنا (کے 46ویں سالانہ کنونشن میں ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عیدالاضحی کے دن سویڈن میں ہماری مقدس کتاب قرآن مجید پر ہونے والے وحشیانہ حملے نےاسلاموفوبیا کی بدترین شکل پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوغان نے قرآن کی بے حرمتی کا مقابلہ کرنے اور اس طرح کے گھناؤنے کاموں کے اعادہ کو روکنے کے لیے دنیا کے تمام مسلمانوں کی ذمہ داری پر تاکید کی، انہوں نے کہا کہ "ہم سب کی، اور تمام مسلمانوں کی ایک بڑی ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس طرح کے اقدامات دوبارہ نہ ہوں، اگر ہم ایک دل اور ایک آواز ہو جائیں تو دنیا میں کوئی بھی مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔

اس خطاب کے دوران ترکی کے صدر نے اس ملک اور پاکستان کے درمیان دو دوست ممالک کی حیثیت سے تعلقات کی بہترین اور مضبوطی پر زور دیا اور مزید کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .